ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

شکیل آفریدی کی رہائی ،حکومت نے اہم قدم اُٹھالیا

datetime 5  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہاہے کہ پاکستان شکیل آفریدی کی رہائی کے معاملے پر امریکہ سے بات کرسکتا ہے ٗڈاکٹر آفریدی پشاور کی ایک جیل میں 33 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ٗمعاملے کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کر ناچاہیے ہیں ٗپٹھان کوٹ حملے میں حافظ سعید کے ملوث ہونے سے متعلق بھارتی ثبوت ہماری عدالتوں میں سماعت کے قابل نہیں ۔

ایک انٹرویو میں طارق فاطمی نے کہا کہ ہم اس معاملے کو قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ یہ معاملہ کسی کیلئے پرخاش کا باعث بنے۔انہوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ نے بھی آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا لیکن ہم نے انہیں واضح طور پر بتا دیا تھا کہ اس شخص نے پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کے ساتھ قانون کے تحت برتاؤکیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں یہ تاثر مسترد کردیاکہ پاکستان نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ پرپابندیاں بیرونی دباؤ پر لگائی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک خودمختارملک ہے اور اپنی ترجیحات کے مطابق فیصلے کرنے میں آزاد ہے۔پٹھان کون میں دہشتگردی کے حملوں میں حافظ سعید کے ملوث ہونے کے بھارتی الزامات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ پاکستان خودمختار ریاست ہے اور اس کی عدالتیں آزادانہ کام کررہی ہیں۔طارق فاطمی نے کہاکہ پاکستان پٹھان کوٹ واقعے میں ملوث نہیں ہے ہم نے بھارت سے کہاہے کہ وہ پٹھان کوٹ حملے میں حافظ سعید کے ملوث ہونے کاٹھوس ثبوت فراہم کرے مگر بھارت کی طرف سے فراہم کئے گئے ثبوت ہماری عدالتوں میں سماعت کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے قومی لائحہ عمل اور آپریشن ضرب عضب پر قومی اداروں اور سیاسی قیادت کے درمیان اتفاق رائے اور ہم آہنگی کے حصول کیلئے انتھک کام کیا ہے۔ طارق فاطمی نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردی پرقابو پالیا گیاہے اور عالمی برادری پاکستان کی کوششوں کااعتراف کررہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…