منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کشتی حادثہ، آرمی چیف کی خصوصی سرچ آپریشن کی ہدایت، ٹیم روانہ

datetime 4  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)آرمی چیف نے کشتی حادثہ کیلئے خصوصی سرچ آپریشن کی ہدایت کر دی ہے۔ ٹیم روانہ ہو گئی۔ تفصیلا ت کے مطا بق ننکانہ صاحب کے قریب دریائے راوی میں الٹنے والی کشتی میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا۔ پاک فوج کے غوطہ خور بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے پہنچ گئے۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق اور سو سے زائد لاپتہ ہوئے پچاس کو بچا لیا گیا۔بدقسمت کشتی دریائے راوی

میں سیدوالا سے اوکاڑہ ج ارہی تھی کہ کنٹینر کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گئی جس سے تین افراد جاں بحق اور سو سے زائد لاپتہ ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے بچاس افراد کو زندہ نکال لیا۔ گذشتہ روز اندھیرے کے باعث ،، لاپتہ افراد کی تلاش روک دی گئی تھی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم کے بعد پاک فوج کے غوطہ خور ریسکیو آپریشن کیلئے پہنچ گئے اور صبح ہوتے ہی لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی۔ دریا کنارے لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی راہ تک رہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ کا ذمہ دار ٹھیکہ دار ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کرنے کے باعث پیش آیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…