پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حافظ سعید کیخلاف ٹھوس ثبوت،وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اہم ترین اعلان کردیا،ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ رابطوں پر تبصرے سے انکار

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ حافظ سعید کو ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر نظر بند کیا گیا ، کافی عرصے سے جماعت الدعوۃ پر اداروں کی نظر تھی اور اداروں کے پاس حافظ سعید کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں ، حافظ سعید کی گرفتاری میں کوئی بیرونی دباؤ نہیں ہے ، ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،

پاکستان کو ذمہ دار ریاست بنانا چاہتے ہیں ، ٹرمپ کی پالیسی دہشت گردی اور شدت پسندی کے ایجنڈے کو فروغ دے رہی ہے، ہماری دہشتگردی کے خلاف مستقل پالیسی ہے ہم کسی فرد یا تنظیم کو اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ہماری بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش ہے مگر بھارت کی طرف سے ایسا کوئی اشارہ نہیں مل رہا ، وزیراعظم کو تقریر نہ کرنے دینے کی خبر بالکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی چینلزکو دیئے گئے انٹرویوز میں طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی طرف آگے بڑھ رہا ہے ، ہمارا بیانیہ بڑا واضح اور مثبت ہے ، میں جب امریکہ گیا تھا اس وقت ٹرمپ انتظامیہ کا کوئی بندہ عہدوں پر تعینات نہیں ہواتھا، میری بہت زیادہ لوگوں کے ساتھ وہاں ملاقات ہوئی تھی مگر اس پر ابھی بات نہیں کر سکتا ۔ طارق فاطمی نے کہا کہ ہماری دہشتگردی کے خلاف مستقل پالیسی ہے ہم کسی فرد یا تنظیم کو اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت بتدریج دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں ہو رہی ہیں ، پاکستان میں امن کی بحالی کیلئے بات چیت کا آپشن استعمال کیا گیا اس کے بعد آپریشن ضرب عضب کا آپشن استعمال کیا گیا ۔

معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ بھارت ایجنٹوں کو پاکستان میں کاروائیوں کے لئے بھیج رہا ہے کیا بھارت کو اس سے کوئی فائدہ ہوگا، ہم بھارت کے ساتھ ہر مسئلہ پر مذاکرات چاہتے ہیں مگر فی الحال یہ مذاکرات ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں، سیکرٹری خارجہ کی تعیناتی وزیراعظم کریں گے ، بھٹو صاحب نے بھی کوئی وزیردفاع اور وزیر خارجہ مقرر نہیں کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار ریاست اپنے تمام مسائل کو اپنی نظر میں رکھتی ہے ، جماعت الدعوۃ پر کافی عرصے سے ہمارے اداروں کی نظر تھی اور حافظ سعید پر پابندی کے حوالے سے ہم پر کوئی بیرونی دباؤ نہیں ہے ۔ طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان پر حافظ سعید پر پابندی کے حوالے سے بیرونی پریشر کی خبریں اکثر اخباروں میں دیکھی ہیں مگر میں انکی مکمل طور پر تردید کرتا ہوں ، ایسی کوئی بات نہیں ہے ، پچھلے کئی مہینوں میں کسی ملک کی طرف سے حافظ سعید کا ذکر تک نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت الدعوۃ پر پابندی کا فیصلہ بہت زیادہ غوروخوص کے بعد اور تمام سیکیورٹی اداروں کی مشاورت سے کیا گیا ہے،اداروں کے پاس حافظ سعید اور جماعت الدعوۃ کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں اسی وجہ سے ان پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ معاون خصوصی برائے خارجہ امور نے کہا کہ ہر ریاست اپنے مسائل کی ترجیحی لسٹ بناتی ہے اور اسکے مطابق اس پر ایکشن لیتی ہے ،

ڈیوس میں وزیراعظم کو تقریر نہ کرنے دینے کی خبر بالکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے ، ڈیوس کے چیئرمین کال شواز نے وزیراعظم کو ریسیو کرنے کے بعد پہلی بات ہی یہ کہی کہ آپ کے ملک میں 2013سے2016تک جو تبدیلی آئی ہے یہ یقین سے بالاتر ہے ، پاکستان ترقی ، خوشحالی اور امن کے راستے پر گامزن ہے جس پر ہم بہت خوش ہیں اور آپکی ڈیوس میٹنگ میں شرکت ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ طارق فاطمی نے کہا کہ حافظ سعید اور جماعت الدعوۃ کی سرگرمیوں کی وجہ سے پاکستان اور اس کی سالمیت کو نقصان پہنچ رہا تھا اور ہم ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور عدالتیں آزاد ہیں ، اداروں کے پاس حافظ سعید کے خلاف کافی ثبوت ہیں جو عدالت میں پیش کئے جائیں گے ۔ طارق فاطمی نے کہا کہ ہم نے بھارت سے کئی مرتبہ کہا ہے کہ اگر آپ کے پاس حافظ سعید کے خلاف ثبوت ہیں تو ہمیں دیں خالی الزامات کی سیاست مت کریں ، ہم بھارت کا ڈومور کا مطالبہ اور ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے بلکہ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش ہے مگر بھارت کی طرف سے ایسا کوئی اشارہ نہیں مل رہا ۔ طارق فاطمی نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسی دہشت گردی اور شدت پسندی کے ایجنڈے کو فروغ دے رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…