اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انسانوں کی سمگلنگ میں ملوث خفیہ تنظیمیں پاکستان میں کام کرر ہی ہیں۔ یہ انفرادی اور بین الاقوامی نیٹ ورکس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ جمعہ کے روز انہوں نے ایوان کو تحریری طور پر بتایا کہ FIAکی ریڈ بک کے تحت اس وقت حکومت پاکستان کو69انتہائی مطلوب سمگلرز کی تلاش ہے۔2015
ء میں ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کے خلاف تحقیقات شروع کیں ملک سے3009سمگلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اشتہاریوں کی تعداد913انتہائی مطلوب33جبکہ179کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہے ۔ یہ تمام سمگلرز انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں جبکہ1884ء افراد کی گرفتاریاں ہو چکی ہیں جبکہ2015-16ء میں عدالتوں کی جانب سے8545سمگلرز کو سزا ہوئی ہے۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی طریقہ کار کے تحت کاررواء عمل میں لائی جا رہی ہے۔