راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں جاری پاکستان کے اہم ترین پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کے اہم رکن سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعیدکے دل کی بند شریانوں کو کھولنے کیلئے ڈاکٹروں کا حیرت انگیز بغیر سٹنٹ ٹیکنالوجی کا استعمال، آپریشن کامیاب ، جسٹس عظمت سعید روبہ صحت ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے سپریم کورٹ کے جسٹس جناب عظمت سعید شیخ کے دل کی بند شریانوں کے آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی تھمب بلاسٹر ”THUMB BLASTER“کا استعمال کرتے ہوئے دل کی بند شریانیں کھول دی ہیں، دل کی بند شریانوں کو کھولنے کیلئے سٹنٹ کے استعمال سے گریز کیا گیا اور اس کی جگہ جدید ٹیکنالوجی تھمب بلاسٹر کا استعمال کرتے ہوئےدل کی بند شریانوں کو اینجوپلاسٹی کے دوران کھول دیا گیا۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے، جسٹس عظمت سعید شیخ کی طبیعت میں خاصی بہتری آچکی ہے۔ بدھ کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سمیت اعلیٰ عدلیہ کے دیگر جج صاحبان جسٹس عظمت سعید شیخ کی تیمارداری کے لئے آر آئی سی پہنچےتھے۔