پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حافظ سعید کو کس کے کہنے پر نظر بند کیا؟ رانا ثنااللہ حقیقت منظر عام پر لے آئے

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے کہنے پر امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید کو نظر بند کیا گیا جس میں توسیع ہو سکتی ہے ، 2013ء میں عوام پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان سے بال بال بچے ہیں، 2018ء میں دھرنا سیاست کو دفن کر دیں گے ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے

کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف جہاں شکایات ہوں گی کاروائی ہوگی، امیر جماعۃ الدعوۃ کے خلاف جو بھی شواہد ہیں وہ وفاقی حکومت کے پاس ہیںاور وفاقی حکومت کے کہنے پر ہی انہیں نظربند کیا گیا ہے جس میں توسیع ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹرمپ امریکہ کا عمران خان ہے ، 2013ء میں عوام پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان سے بال بال بچے ہیںاور مسلم لیگ (ن) کی پانچ سالہ کارکردی کی بنیاد پر 2018ء میں بھی پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاست کو دفن کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسی سروس کو ریگولیٹ کرنے کی کاروائی متعلقہ محکمہ نے کی ، حکومت کو اس کا علم نہیں تھا بعد میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر اسے بحال کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پندرہ روز کے اندر اسے ریگولیٹ کیا جائے گا اور پٹرول مہنگا ہو گا تو قیمت بھی بڑھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن والے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں دے سکے، شیخ رشید کو پندرہ جنوری کے بعد ڈوب مرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں شادی کر کے ویڈیوز بنانے والے گروہ کے خلاف کاروائی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…