لاہور(آئی این پی)سابق آرمی چیف کےلاہور ائیر پورٹ پرپہنچتے ہی عوام نے کیاکیا ؟ جان کر سابق سپہ سالار پر فخر ہو گا, سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف مختصر دورے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف ابو ظہبی سے مختصر دورے کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔سابق آرمی چیف لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کی
پرواز 243 کے ذریعے پہنچے۔ سابق آرمی چیف کی آمد پر ایئرپورٹ کے اندر اور باہر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے،ر احیل شریف کی علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ آمد پر مسافروں نے انہیں دیکھتے ہی راحیل شریف زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کرد ئیے ، بعد ازاں سابق آرمی چیف ایئرپورٹ سے اپنی رہائشگاہ بھی سخت سیکیورٹی میں روانہ ہوئے۔