جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

جسٹس عظمت شیخ علیل، پاناما کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) سپریم کورٹ میں جاری پاناما کیس کی سماعت 5 رکنی لارجر بنچ کے رکن جسٹس شیخ عظمت سعید کی علالت کے باعث پیر (5 جنوری) تک ملتوی کردی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق بدھ کے روز روزانہ کی بنیاد پر جاری پاناما کیس کی سماعت کے لیے معزز جج صاحبان جب سپریم کورٹ پہنچے تو جسٹس آصف کھوسہ نے بتایا کہ لارجر بنچ کے رکن جسٹس شیخ عظمت سعید کی

 

علالت کے باعث کیس کی سماعت کو پیر تک کے لیے ملتوی کیا جارہاہے۔جسٹس آصف کھوسہ کے مطابق طبیعت بہتر ہونے پر اگر ڈاکٹرز جسٹس عظمت کو مشورہ دیتے ہیں تو وہ پیر سے کیس کی کارروائی میں حصہ لیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی اپنی ٹوئیٹر پیغام میں جسٹس عظمت کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)،جماعت اسلامی پاکستان (جے آئی پی)، عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل)، جمہوری وطن پارٹی (جے ڈبلیو پی) اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔ان درخواستوں پر گذشتہ ماہ (4 جنوری) سے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں قائم نیا 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کررہا ہے، جس میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔گذشتہ روز (31جنوری) کو کیس کی سماعت کے بعد جسٹس شیخ عظمت سعید کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کارڈیالوجی سینٹر (آر آئی سی) لے جایا گیا جہاں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سابق کمانڈنٹ (ر) جنرل اظہر کیانی کی رہنمائی میں ڈاکٹرز نے ان کی اینجیوپلاسٹی کی۔جنرل کیانی نے بتایا کہ جسٹس شیخ عظمت سعید کو سینے میں اچانک اٹھنے والے درد کے بعد

 

چیک اَپ کے لیے ہسپتال لایا گیا تھا، ‘انجیو پلاسٹی کا عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کردیا گیا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے’۔جنرل کیانی کے مطابق جسٹس عظمت کو ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے اور انہیں چند دن ہسپتال میں ہی رہنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…