اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پشاور میں کروڑوں روپے کا نقصان،چوہدری نثار برہم،بڑا حکم جاری کردیا

datetime 31  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا آفس پشاور کی تعمیر میں بے ضابطگیوں، بلڈنگ کی تکمیل میں غیر ضروری التوا, سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیدیا

۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارنے نادرا آفس پشاور کی تعمیر میں بے ضابطگیوں، بلڈنگ کی تکمیل میں غیر ضروری التوا, سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔نادراکی مذکورہ عمارت کا ٹھیکہ 77.8کروڑ کے عوض 2012 میں دیا گیا جس کی رو سے فروری2013 تک بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہونا تھی۔لیکن چار سال گزرنے کے باوجود مذکورہ بلڈنگ کی تعمیر تاحال مکمل نہیں ہو سکی اور اسکا پچاس فیصد سے زائد کام باقی ہے۔بلڈنگ کی تعمیر کے سلسلے میں کنسلٹنٹ کی خدمات غیر شفاف طریقے سے حاصل کی گئیں جسکو طے شدہ رقم سے دگنی ادائیگی کی جا چکی ہے اس کے باوجود اس کی جانب سے مزید رقم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے اس بات کی بھی تحقیقات کرے کہ کن وجوہات کی بنا پر مختلف ادوار میں نادرا حکام کی جانب سے ٹھیکیداران اور دیگر کو رعایت ملتی رہی اور ذمہ داران کے خلاف کوئی قدم کیوں نہیں اٹھایا گیا۔ اگر عمارت کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاتا تو نادرا کی موجودہ عمارت کے کرائے کی مد میں ادا کیے جانے والے کروڑوں روپے بچائے جا سکتے تھے۔ اس رقم کے زیاں کا حساب کون دے گا؟ وزیر داخلہ نے نادرا سے جواب طلب کرلیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…