کراچی (آئی این پی )کراچی میں رینجرز کے نام پرعوام کو چونا لگانے والوں کو رینجرز نے ہی دھرلیا۔ کورنگی سے پکڑے گئے تین ملزم خود کو رینجرز افسر بتا کر بھتہ طلب کرتے تھے۔ کراچی میں رینجرز نے جعلسازی میں ملوث گروہ کو دھر لیا۔ ترجمان رینجرز کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کورنگی نمبر چار سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ان میں محمد عطا الرحمان، ذیشان گل عرف کیپٹن کامران عرف ڈی ایس آر ریاض اور عمیر عرف کرنل شامل ہیں۔ ملزمان رینجرز اور حساس اداروں کے افسر بن کر علاقے میں خوف وہراس پھیلاتے اور سادہ لوح عوام سے بھتہ وصول کرتے تھے۔ ملزمان سے اسلحہ اور رینجرز کے جعلی یونیفارم برآمد کیے گئے ۔ قانونی چارہ جوئی کے لیے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔