بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دعا کرتا ہوں ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانیوں کے ویزے بند کردے،اگر ایسا ہوگیا تو۔۔۔! عمران خان کا حیرت انگیزموقف سامنے آگیا

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دعا کرتا ہوں ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانیوں کے ویزے بند کردے،ایسا ہونے کے بعد ہم اپنے ملک کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے،پاکستان کا لوٹا گیا پیسہ واپس لانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، 7مہینے پہلے قطری شہزادہ کہاں تھا، پاناما کیس سے پاکستان کے مستقبل کافیصلہ ہوگا،پانامہ کیس کا فیصلہ کچھ بھی ہو پاکستان جیتے گا،

سپریم کورٹ کا جوبھی فیصلہ ہوگا قبول کریں گے،نوازشریف کی کرپشن کبھی قبول نہیں کریں گے،ملک کا وزیراعظم چیک اپ کرانے کے لیے بھی باہر جاتا ہے، ہمیں پاکستان کو ٹھیک اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا،حکمران ملک کومقروض کررہے ہیں، ہر پاکستانی پر قرضہ چڑھا ہوا ہے اور ان لوگوں کی وجہ سے ہی ہمیں دنیا بھر میں ذلت ملتی ہے، کرپشن مافیا بیوروکریسی،سیاسی جماعتوں اورمیڈیا سمیت ہرجگہ موجود ہے،نظام ٹھیک کر کے کرپشن ختم کردی تو عظیم قوم بن جائیں گے،موٹو گینگ اپنے گھرجاتے ہیں تو ان کے بیوی بچے کہتے ہیں ہمیں شرمندہ کردیا ہے، مودی نے پانی کی بندش سے متعلق مولاجٹ کا نعرہ لگایا،نریندر مودی ہرپاکستانی نوازشریف نہیں ہوتا۔اتوارکو ساہیوال میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتاہوں،میں نے کل اخبار میں ایک خبر پڑھی کہ امریکہ میں ایک پاکستانی امریکن لڑکی ائیرپورٹ پر کام کر رہی تھی،ایک امریکن نے دیکھا کہ حجاب پہنا ہوا ہے،اس امریکن نے اسے گالیاں نکالیں،اسلام کو برابھلا کہا،وہ لڑکی جان بچاکر بھاگی وہ اس کے پیچھے بھاگا،اس کا صرف یہ قصورتھا وہ مسلمان تھی اور دوپٹہ پہنا ہوا تھا،آپ کو اپنے ملک کی اہمیت ہونی چاہیے،

پاکستان میں نوکری لینے کیلئے سفارش چاہیے ہوتی ہے پاکستان میں سرکاری نوکریاں بکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب سے ٹرمپ امریکہ کا صدر بنا ہے یہ سن رہے ہیں کہ پاکستانیوں کو شاید امریکہ کا ویزا نہ ملے،ٹرمپ ہمارے ویزے روک دے پھر ہم اپنے ملک کو ٹھیک کریں گے،وزیراعظم اپنا چیک اپ کرانے بھی باہر جاتاہے،ہم پاکستان کو ٹھیک کرنا پڑے گا،آپ کو اندازہ نہیں کتنی بڑی نعمت پاکستان ہے،سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،جو اقتدار میں آئے ہیں اور پیسہ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں،جن کی وجہ سے ہمیں دنیا میں ذلت ملتی ہے،ہمارے پاسپورٹ کی دنیا میں عزت نہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف انسان اللہ کے سامنے ہاتھ پھیلاتاہے،انسانوں کے آگے نہیں پھیلاتا،ایران ہمارے ساتھ والا ملک ہے،جب ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے ویزے بند کردیں گے تو ایران نے کہا کہ ہم امریکہ کے ویزے بند کردیں گے وہ خودار قوم ہے،قائداعظم نے کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلایا،کبھی کسی نے قائداعظم کی دیانت داری پر شک نہیں کیا کہ قائداعظم کدھر نوازشریف کدھر بڑے بڑے ریکارڈ ٹوٹتے دیکھے ہیں،اتنے جھوٹ کے ریکارڈ ٹوٹتے نہیں دیکھے جتنے شریف خاندان نے جھوٹ کے ریکارڈ توڑے ہیں،

یہی پاکستان ایک عظیم ملک بن سکتاہے،سب سے بڑااثاثہ پاکستان کا پاکستانی قوم ہے جس دن قوم پر پیسہ خرچ کرنا شروع کیا۔انہوں نے کہاکہ پہلی دفعہ ایک صوبے نے قرآن پاک کا پڑھنا لازمی کردیا تاکہ سکولوں میں بچے قرآن پاک پڑھیں،سارے پاکستان میں پختونخوا کے ہسپتال مثال بنیں گے،کے پی کے میں تعلیم کا نظام بہتر کررہاہے،کے پی کے کی پولیس سب سے بہتر ہے،پنجاب میں تو ایس ایچ او نہیں لگتا جب تک رائے ونڈ سے حکم نہیں آتا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے کنویں سے گیس لینے کے بجائے قطر سے ایل این جی امپورٹ کی،قطر سے ایل این جی اس لیے درآمد کی تاکہ کمیشن لیا جاسکے،خط دینے والا قطری حکمرانوں کا پارٹنر ہے۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں اتنی گیس ہے کہ پانی کے کنویں کھودیں تو گیس نکلتی ہے،کے پی کے میں ہر تیسرے کنویں سے گیس نکل رہی ہے،پوری دنیا میں کول پاورپلانٹ بند ہورہے ہیں،یہاں کیوں لگائے جارہے ہیں؟،کول پاور پلانٹ میں حکمرانوں کو کمیشن ملتی ہے،حکمران ملک کو لوٹ رہے ہیں،حکمرانوں کی کرپشن ملک کو تباہ کر رہی ہے،نظام ٹھیک کر کے کرپشن ختم کردی تو عظیم قوم بن جائیں گے،

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،ہر شعبے میں ترقی کرسکتے ہیں،پانامہ کیس سے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا،کرپشن کا پیسہ جب باہر جائے گا تو قرضے بڑھتے جائیں گے،پہلی بار ملک کے وزیراعظم کی تلاشی لی جارہی ہے،ہمیں بڑی سزا مل چکی ہے امریکیوں کو بھی سزا ملنے کی ضرورت ہے،پانامہ کیس کا فیصلہ کچھ بھی ہو پاکستان جیتے گا،یہ لوگ اپنے لئے موٹو گینگ کو آگے کردیتے ہیں،امریکی بھولے بھالے ہیں،ٹرمپ کو صدر بنادیا،ہم نے بھی نوازشریف کو وزیراعظم بنارکھاہے۔

عمران خان نے کہاکہ نریندر مودی نے پانی کی بندش سے متعلق مولاجٹ کا نعرہ لگایا،نریندر مودی ہرپاکستانی نوازشریف نہیں ہم کسانوں کیلئے کھاد،ٹیوب ویل،دواؤں کی قیمتیں کم کرینگے،چھوٹا کسان جب کھڑا ہوتا ہے تو ملک بنادیتاہے،کرپشن مافیا ہر جگہ بیٹھاہے،ہمیں ان کو شکست دینی ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا جوبھی فیصلہ ہوگا قبول کریں گے،نوازشریف کی کرپشن کبھی قبول نہیں کریں گے،موٹو گینگ اپنے گھرجاتے ہیں ت وان کے بیوی بچے کہتے ہیں ہمیں شرمندہ کردیا ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…