منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’وزیر اعظم کا دورہ لاہور اچانک منسوخ ‘‘ 3پولیس اہلکاروں کو کیوں معطل کر دیا گیا ؟ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ،لاہور(آن لائن)وزیراعظم نوازشریف نے سکیورٹی خدشات کے باعث سنٹرل پولیس آفس لاہور کا دورہ منسوخ کردیا ،پولیس اہلکاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی جبکہ سکیورٹی ریہرسل کے دوران غفلت برتنے پر تین اہلکاروں کوحوالات بند کردیا گیا اور ایس ایچ او شاہدرہ ٹائون کی سروس ضبط کرلی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ہفتے کے روز سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کررہے تھے جس کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وزیر اعظم پولیس سینٹرل آفس کے دورے کے دوران پولیس اہلکاروں کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے اور ان کے لئے مراعات کا اعلان کریں گے لیکن ان کے نہ آنے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ عین موقع پر دورہ منسوخ ہونے کی وجہ سے ان میں مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔وزیر اعظم کی لاہور آمد کے سلسلے میں کی گئی سکیورٹی ریہرسل کے دوران ایس پی سول لائن علی رضا نے مال روڈ پر ایس او پی کے برعکس ڈیوٹی کرنیو الے تین اہلکاروں کو تھانہ پرانی انارکلی کی حوالات میں بند کروا دیا۔ایس ایچ او شاہدرہ ٹان ملک مشتاق کو تاخیر سے آنے پر دو سال کی سروس ضبطگی جبکہ استنبول چوک میں تعینات اے ایس آئی کو معطل کردیا۔ ایس پی علی رضاکا کہنا تھاکہ ریہرسل کے دوران ایس او پی کی خلاف ورزی کرنیو الوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…