راولپنڈی (آئی این پی)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ فوج کے افسران و جوانوں کو زرعی زمین کی الاٹمنٹ کے معاملے پر گزشتہ چند روز سے بحث کی جارہی ہے،اس کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا ہے ،سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کو اراضی سرکاری اورفوجی قوانین کے تحت الاٹ کی گئی، الاٹمنٹ کے معاملے پرفوج کو بدنام کرنے کی مہم ریاستی اداروں میں بداعتمادی پیدا کرسکتی ہے ۔
جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائر یکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوسرکاری ،فوجی قوانین کے تحت اراضی الاٹ کی گئی،فوجی افسروں وجوانوں کو الاٹمنٹ آئنی شق کے تحت کی جاتی ہے ۔فوج کے افسران و جوانوں کو زرعی زمین کی الاٹمنٹ کے معاملے پر گزشتہ چند روز سے فوج کی کردار کشی کرنے کیلئے بحث کی جارہی ہے۔ ۔اس بحث کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا ہے ۔ الاٹمنٹ کے معاملے پرفوج کو بدنام کرنے کی مہم ریاستی اداروں میں بداعتمادی پیدا کرسکتی ہے ۔