مریم نواز کی دستاویزات پر مبنی جرمن اخبار نے تیسری قسط جاری کر دی

26  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)پانامہ لیکس پر شریف خاندان کی مشکلات ختم نہ ہو سکیں، شریف خاندان بڑی مصیبت میں پھنس گیا۔ جرمن اخبار نے مریم نواز کی آف شور کمپنیوں کی جانب سے ڈائچے بنک سے لئے گئے قرضوں کی تفصیلات بے نقاب کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس میں ایک اور سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے ، جرمن اخبار نے دستاویزات کی تیسری قسط جاری کر دی۔

جن میں مریم نواز کی آف شور کمپنیوں کی جانب سے ڈائچے بنک سے لئے گئے قرضوں کی تفصیلات ہیں۔نیلسن اور نیسکول کے ڈائچے بنک سے کئے گئے معاملات کی تفصیلات بھِی پیش کر دی گئی ہیں۔جرمن اخبار نے دستاویز کی تیسری قسط سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر جاری کی ، دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آف شور کمپنیاں مریم نواز کی ملکیت ہیں۔وزیراعظم نواز شریف یا ان کے خاندان کی جانب سے جرمن اخبار کے خلاف ابھی تک کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ چند دن پہلے بی بی سی نے بھی آف شور کمپنیوں میں مریم نواز کے کردار کی تصدیق کی تھی ، اس کے بعد پاناما لیکس دستاویزات منظر عام پر لانے والے اخبار نے منروا ٹرسٹ، مریم نواز کے پاسپورٹ کی کاپی سمیت دیگر دستاویز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈال دی تھیں۔دعویٰ کیا تھا کہ جن کو پاناما لیکس میں مریم نواز کے کردار کے حوالے سے شکوک و شبہات ہیں وہ یہ دستاویز ملاحظہ کریں ، اب سوال یہ ہے کہ شریف خاندان جرمن اخبار کے خلاف کوئی قانونی کاروائی کرتا ہے یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…