منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مودی حکومت پاگل ہو گئی! پاکستان پر ایسا الزام عائد کر دیا کہ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی )مودی سرکار اپنی حکومت کی ناکامیاں چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں اور پاگل پن پر اتر آئی،بھارتی سرکار نے ملک میں بڑھتے ٹرین حادثوں کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار اپنی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے لگی۔آئے دن ٹرین حادثوں میں شہریوں کی ہلاکت پر ذمہ داروں کا تعین کرنے کے

 

بجائے روایتی ہتھکنڈا اپنایا اور اپنے شہریوں کو بے وقوف بناتے ہوئے ٹرین حادثوں کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال دی۔بھارتی میڈیا بھی مودی سرکار کے ساتھ ساتھ غلط رپورٹنگ سے شہریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے میں مصروف ہے۔ بھارتی میڈیا نے اب یہ ہرزہ سرائی کی ہے کہ پاکستان نے بھارت میں ٹرین حادثے کروا کر دہشت گردی کا نیا طریقہ اپنا لیا ہے۔گزشتہ دنوں بھارتی ریاست آندھرا پردیش ٹرین حادثے میں 40افراد ہلاک ہوئے جبکہ نومبر میں ہونے والے ایسے ہی حادثے میں 140 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔واضح رہے کہ بھارتی تحقیقاتی اداروں نے چند افراد کو گرفتار کرکے انکو پاکستانی ایجنٹ ظاہر کرتے ہوئے کانپور ٹرین حادثے کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…