اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے بعد جرمن اخبار کی مریم نواز جائیدا بارے خبروں نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی تھی۔تازہ ترین موصولہ اطلاعات کے مطابق اب بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارے الجزیرہ نے پاناما کی دستاویزات میں شریف فیملی کے ملوث ہونے کے متعلق ایک اور انکشاف کیا ہےکہ مریم صفدر برٹسورجن آئی لینڈز میں قائم آف شور کمپنی نیسکال کی سیاہ و سفید کی مالک ہیں جبکہ انکے بھائی حسین نواز بھی انکے کاروبار میں شریک ہیں ۔ الجزیرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز اور انکے بھائی حسن نواز حسین نواز کم از کم تین آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں اور ان کے ذریعے کالا دھن اپنی تجوریوں میں بھرتے رہے ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ان آف شور کمپنیوں کے کالے دھن کے ذریعے ہی شریف فیملی نے برطانیہ میں جائیدادیں خریدیں ۔ جنکی مالیت 14 لاکھ ڈالر کے قریب بنتی تھی اور انہی تین آف شور کمپنیوں کی مدد سے شریف فیملی نے لائیبیریا میں قائم ایک اور آف شور کمپنی بھی خریدی۔الجزیرہ کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیوں کا مالک ہونا غیر قانونی نہیں لیکن شریف فیملی نے ان کمپنیوں میں بھاری رقوم کہاں سے انویسٹ کیں یہ نکتہ نواز شریف حکومت کو ہلا کر رکھ سکتا ہے ۔