پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

توہین عدالت ۔۔! عمران خان بڑی مصیبت میں پھنس گئے

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) توہین عدالت ۔۔! عمران خان بڑی مصیبت میں پھنس گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان خیرات کے پیسے کا حساب نہیں دے رہے ، الیکشن کمیشن میں انکی تلاشی شروع ہوئی ہے مگر تلاشی اور ثبوت نہیں دے رہے بلکہ جیبوں میں ہاتھ ڈالے ہوئے ہیں کہ کوئی تلاشی نہ لے لے۔

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بات ضرور کہوں گا کہ سڑک کے اس پار الیکشن کمیشن ہے جہاں پر عمران خان کو الیکشن کمیشن میں منی ٹریل کے ثبوت نہ دینے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس جاری ہو چکا ہے ، چھ تاریخیں ہوگئیں لیکن ابھی تک عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا ، ہم سے تو 35سال پرانے تمام ثبوت طلب کئے جارہے ہیں ، ہم عوام اور عدالت کے سامنے جواب دہ ہیں لیکن عمران خان الیکشن کمیشن جہاں پر متعلقہ کیس ہونا چاہیے تھا وہاں پر جواب نہیں دے رہے اور جیبوں میں ہاتھ ڈالے ہوئے ہیں ، ہم قوم کے سامنے دہرا معیار نہیں رکھتے لیکن اب قوم عمران خان کے دہرے معیار کو سمجھ چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سپریم کورٹ میں ثبوت دے رہے ہیں اور عمران خان صاحب ہم سے سب پوچھ رہے ہیں مگر خود الیکشن کمیشن میں کچھ نہیں بتا رہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے اپنی والدہ کے نام پر ہسپتال بنایا اور لوگوں سے خیرات کے نام پر پیسہ لیکر کہاں کہاں لگایا یہ انہیں الیکشن کمیشن میں جواب دینا ہے ،عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کی منی ٹریل نہیں بتا رہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آج پھر توہین عدالت کا نوٹس ملا ہے،تاریخ میں پہلی بار ہے کہ شریف فیملی تیس سالوں کی ٹرانزیکنشز کا حساب دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے بعد مخالفین سے بھی نمٹ لیں گے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…