بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’دشمنوں کی پاکستان پر کاری ضرب‘‘ متعدد ہلاکتیں۔۔ پاک فوج حرکت میں آگئی

datetime 21  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاراچنار(مانیٹرنگ ڈیسک) دشمنوں کی پاکستان پر کاری ضرب، پاک فوج حرکت میں آگئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاراچنار کی سبزی منڈی میں دھماکے کے بعد 10افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ صبح 8 بج کر 50 منٹ پر کیا گیا۔دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا۔فوج اور ایف سی کوئیک ری ایکشن فورس حادثے کی جگہ پہنچ گئی۔

فوج کے ہیلی کاپٹرز زخمیوں کواسپتال منتقل کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنارکی عید گاہ مارکیٹ میں دھماکہ ہونے سے10افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ,10 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ مزید ہلاکتو ں کا خدشہ ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ پرانی سبزی منڈی میں اس وقت ہوا جب وہاں پر لوگوں کا سبزی خریدنے کیلئے رش لگا ہوا تھا۔نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ ریسکیو آپر یشن بھی جاری ہے۔دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عید گاہ مارکیٹ میں تین دھماکے ہوچکے ہیں اور یہ چوتھا دھماکہ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…