پاراچنار(مانیٹرنگ ڈیسک) صبح صبح انتہائی افسوسناک خبر آپ کو دیتے چلیں کہ پاکستان کا اہم شہر زور دھماکے سے لرز اٹھا ۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنارکی عید گاہ مارکیٹ میں دھماکہ ہونے سے10افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ,10 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ مزید ہلاکتو ں کا خدشہ ہے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ پرانی سبزی منڈی میں اس وقت ہوا جب وہاں پر لوگوں کا سبزی خریدنے کیلئے رش لگا ہوا تھا۔نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ ریسکیو آپر یشن بھی جاری ہے۔دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عید گاہ مارکیٹ میں تین دھماکے ہوچکے ہیں اور یہ چوتھا دھماکہ ہے۔