واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے صدارتی خطاب میں ’’سب سے پہلے امریکہ‘‘ کانعرہ لگادیا۔ڈونلڈٹرمپ نے امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم دنیا سے بنیاد پرست اسلامی دہشتگردی کا نام ونشان مٹا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم بنیادپرست اسلامی دہشتگردی ‘ کے خلاف دنیا کو اکٹھا کریں گے اور اس کا زمین سے خاتمہ کردینگے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹیکس،خارجہ امور اور امیگریشن کے قوانین امریکی مفاد میں بہتر کیے جائیں گے، ہم ان کمپنیوں کا قلع قمع کردیں گے جو امریکیوں کا روزگار متاثر کرتی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ہم اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے تمام ملکوں سے دوستی کریں گے ،ماضی میں اپنی سرحدوں کی بجائے دوسروں کی سروحدوں کو بچاتے رہے ۔انہوں نے کہاکہ اب امریکی بصیرت کام کرے گی جوکہ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میں امریکی عوام کوان کوکھویاہوامقام دوبارہ دلائوں گااورامریکہ ایک بارپھردنیابھرمیں فاتح ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اب امریکی عوام کوسب سے زیادہ نوکریاں دی جائینگے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے جوکچھ دنیامیں بانٹاوہ اب واپس لایاجائے گا۔