اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقتدار کا آخری ڈیڑھ سال باقی ہے لیکن لمبے لمبے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں چھ نئے دفاتر کی تعمیر جاری ہے۔ چھ ماہ میں گیارہ کروڑ کا منصوبہ انتیس کروڑ تک پہنچ گیا۔شان و شوکت سے بھرپور وزیر اعظم سیکرٹریٹ اپنی جگہ موجود ہے لیکن پھر بھی وزیراعظم ہاؤس میں چھ نئے دفاترکی تعمیر جاری ہے۔
ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منصوبے کی لاگت کا تخمینہ گیارہ کروڑروپے لگایا گیا تھا لیکن چھ ماہ میں یہ لاگت انتیس کروڑروپے تک پہنچ چکی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ میں چھ کروڑ کا تو صرف کولنگ سسٹم لگایا جائے گا جبکہ وی آئی پی لفٹ پر ایک کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ نئے دفاتر کیلئے فرنیچر کی لاگت بھی 4 گنا اضافے کے بعد 4 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔دفاتر میں شیشے بھی بلٹ پروف لگائے جائیں گے جبکہ علیحدہ سے ایک فیملی گیٹ بھی تعمیر کیا جائے گا۔
وزیر اعظم ہائوس کی تزئین و آرائش 29 کروڑ روپے سے کیاکچھ کیا جائے گا؟
17
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں