جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نوازحکومت کا خاتمہ ،نئی کرکٹ ٹیم ،عمران خان نے حیرت انگیز اعلانات کردیئے

datetime 15  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ غازی خان(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز حکومت کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے،عوام تخت لاہور سے تنگ آ چکے ہیں،اللہ نے پاناما کیس میں نواز شریف کے خلاف سو موٹو نوٹس لے لیا ہے اور پاناما کیس کے نتیجے میں قوم کو شریف مافیا سے نجات مل جائے گی،نواز شریف نے قوم کا پیسہ چوری کر کے بیرون ملک اپنے بچوں کو بھیجا، جو لوگ کرپشن کرتے ہیں وہ اپنے نام سے کوئی جائداد نہیں بناتے، نواز شریف نے 1993 میں لندن میں فلیٹ خریدے جن کے لیے پیسے یہاں سے بھجوائے گئے، مریم نواز فلیٹس کی مالک ثابت ہوئیں تو قطری شہزادے کا جھوٹا خط لایا گیا،

عمران خان نے کہا بی بی سی میں بھی آگیا ہے کہ میاں صاحب جھوٹ بول رہے ہیں،ایک مخصوص ٹولہ کرپشن کرکے اداروں کو تباہ کر رہا ہے،اگر ہم کرپشن کے خلاف جنگ جیت گئے تو پاکستان بدل جائے گا، عوام تیار ہو جائیں نیا پاکستان بننے والا ہے،ہم حکومت میں آنے کے بعد پاکستان کو دنیا کے لئے مثالی ملک بنا دیں گے جہاں عدل و انصاف عام ہوگا ، میں ایک کرپشن کی کرکٹ ٹیم بنا رہا ہوں جس کے کپتان نواز شریف ہوں گے۔وہ اتوار کو ضلع ڈیرہ غازی خان میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔عمران خان نے کہا کہ امید نہیں تھی کہ اتنی سردی میں بھی اتنے لوگ آئیں گے،بڑی تعداد میں شریک ہونے پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔میں معذرت خواہ ہوں کہ اتنی دیرسے ڈیرہ غازی خان نہیں آنا چاہیے تھابلکہ مجھے جلدی آنا چاہیے تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرح فلاحی ریاست بننا تھا لیکن حکمرانوں نے اسے تباہ و برباد کردیا ہے، بدقسمتی سے نا یہاں انصاف ہے اور نا ہی عام آدمی کو تعلیم ملتی ہے جب کہ یورپ میں فلاحی حکومتیں چل رہی ہیں، ہم حکومت میں آنے کے بعد پاکستان کو دنیا کے لئے مثالی ملک بنا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے بعد ڈیرہ غازی خان میں بھی بہترین اسپتال بنائیں گے، سرکاری اسپتالوں میں عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انھوں نے کہاکہ مسلمان اقبال کے خوابوں کے مطابق ایک ریاست چاہتے تھے ، لاکھوں لوگوں نے پاکستان کیلئے قربانی دی ، علامہ اقبال نے کہا تھا کہ وہ ایسا ملک بنائیں گے جو دنیا بھر میں ایک مثال بنے گا ۔انھوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے لوگ تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں،سارے پاکستان کے لوگ تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں،مجھے ڈی جی خان کے مسئلوں کا علم تھا،سب پتا تھا کہ یہاں کیا ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے بعد پاکستانی عوام کو شریف مافیاسے نجات مل جائے گی،لوگ نیا پاکستان چاہتے ہیں،عوام تیارہوجائیں،نیاپاکستان بننے جارہاہے،نیا پاکستان وہ ہے جو پاکستان کا نظریہ ہے،لاکھوں لوگوں نے پاکستان کیلئے قربانی دی،لوگ مثالی اسلامی ریاست چاہتے تھے،انصاف یہ ہے کہ عام آدمی اور بڑے زمیندار کے حقوق برابر ہوں،ہر انسان کو اس کا حق ملنا ہی انصاف ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں عدل کا نظام قائم کریں گے،فلاحی ریاست میں عدل ہوتا،پاکستان میں عام آدمی کو تعلیم نہیں مل سکتی،اللہ نے پانامہ لیکس پر نوازشریف کے خلاف سوموٹو نوٹس لے لیا ہے،انشاء اللہ پاکستان کو شریف مافیاسے نجات مل جائے گی،نوازحکومت کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔عمران خان نے کہاکہ ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں عام آدمی بھی وزیراعظم بن سکے،عوام سے کبھی جھوٹا وعدہ نہیں کروں گا،کوشش کروں گا کہ ڈی جی خان میں اسپتال بناؤں،پاکستان میں طاقتور کیلئے ایک قانون اور غریب کیلئے دوسرا قانون ہے۔انہوں نے کہاکہ یورپ میں لوگوں کو روزگار دینے کی ذمہ داری حکومت کی ہے،کینسر ہسپتال بنانا آسان کام نہیں ہے،شوکت خانم میں غریب آدمی کو مفت علاج،مفت دوائیاں ملتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس میں نوازشریف پکڑا گیا ہے،نوازشریف کہتے ہیں بیٹوں کے فلیٹس کا مجھے نہیں پتا،نوازشریف کہتے ہیں کہ2006میں فلیٹس خریدے،نوازشریف نے قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ سے باہربھجوایا،نوازشریف نے یہاں سے پیسے چوری کرکے بچوں کو فلیٹس دلوائے،جنوبی کوریا میں لاکھوں لوگ پیسے کی حفاظت کیلئے سڑکوں پر نکلے۔

عمران خان نے کہاکہ نوازشریف نے قاضی فیملی کے اکاؤنٹس میں پیسے ڈلوائے،نوازشریف نے منی لانڈرنگ کرکے پیسے باہر بھجوائے،کرپشن سے چھوٹا طبقہ امیر ہوتاہے،جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی یہاں غربت ختم نہیں ہوگی،نوازشریف نے اپنے نام پرکچھ نہیں پر اپنے بچوں کے نام پر سب رکھا،نوازشریف نے 1993میں فلیٹس خریدے نوازشریف کہتے ہین ان کے بیٹوں کے نام پانامہ میں آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کے ذریعے بڑے بڑے لوگوں سے متعلق انکشاف ہوا ہے،کرپشن کے خلاف جنگ جیت گئے تو پاکستان بدل جائے گا،برطانوی نشریاتی ادارے نے کہا میاں صاحب آپ جھوٹ بول رہے ہیں،پاکستان کے انصاف کے نظام کیلئے دعا کرتے ہیں،عدالت میں کیس چل رہا ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے،دعا گو ہیں کہ انصاف کا نظام اور طاقتور کو ایک نظر سے دیکھے،ابھی تک ڈیزل کا احتساب نہیں ہوا،میں کرپشن کی کرکٹ ٹیم بناؤں گا،کپتان نوازشریف ہونگے۔انہوں نے کہاکہ اگر قطری شہزادہ ثابت نہ کرسکا تو وزیراعظم کی چھٹی ہوجائے گی،فلیٹس مریم نوازکی ملکیت ثابت ہوگئے تو وزیراعظم کی چھٹی ہوجائے گی،چھوٹا ساٹولہ ملک پر حاوی ہو کر ملک تباہ کر رہا ہے،پانامہ کی جنگ پوری قوم کی جنگ ہے،مریم فلیٹس کی مالک ثابت ہوگئی تو قطری کا خط جھوٹ ثابت ہوگا،کرپشن کا کینسر ختم نہیں ہوگا تو غربت ختم ہوگی نہ روزگار ملے گا،پاکستانیوں کے ٹیکس کا پیسہ حکمرانوں پرخرچ ہوتا ہے،بی بی سی میں بھی آگیا ہے کہ میاں صاحب جھوٹ بول رہے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ پاکستانی سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں مگر ٹیکس نہیں دیتے،عدل اور انصاف کیلئے نہیں لڑیں گے تو تکلیفیں برداشت کریں گے،آٹھ دن ڈی جی خان جیل میں گزارے مگر کوئی امیر نظر نہیںآیا۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز کے پاس تو پیسہ نہیں اس کا مطلب ہے یہ نوازشریف کا پیسہ ہے،وزیراعظم کا وکیل کہتا ہے اور ثبوت لانے پڑیں گے،مجھے ڈر ہے وکیل یہ ہی نہ کہہ دے کہ نوازشریف تو وزیراعظم ہیں انہیں چوری کی اجازت ہے،جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اسمبلیوں میں ہیں،جن کی معاشرے کومدد کرنی چاہیے انہیں نہ وکیل ملتے ہیں نہ تعلیم ملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ ٹیم کو بار بار پھینٹی پڑتی ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے،ہم پانچوں ٹیسٹ ہارگئے،نوازشریف اور نجم سیٹھی کو میچ کھیلنے بھیج دیں،جب سفارشی لوگوں کو بھرتی کریں تو کرکٹ کے ساتھ یہی حشر ہوگا،کرکٹ کا جتنا ٹیلنت پاکستان میں ہے دنیا میں کہیں نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…