ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

چین نے اب تک کے سب سے خوفناک ہتھیار میدان میں اتار لیے

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کے علاقے بحیرہ جنوب میں بار بار مداخلت کر کے چین کو اشتعال دلانے والے امریکہ کو شاید اب دوبارہ مداخلت کرنے کی کبھی جرات نہ رہے کیونکہ چین کا ایک ایسا ہتھیار منظر عام پر لے آیا ہے کہ جس کا تصور کر کے ہی ہر دشمن کانپ اٹھا ہے۔ انٹرنیشنل اخبارکی رپورٹ کے مطابق چین کا یہ ہیبت ناک ہتھیار خفیہ ایٹمی آبدوزیں ہیں،

جن میں سے ہر ایک 12 بین البراعظمی ایٹمی میزائلوں سے لیس ہے۔جین 094A نامی آبدوز پر نصب میزائل 11 ہزار کلومیٹر سے زائد دوری پر واقع اہداف کو بھی غیر معمولی درستی کے ساتھ نشانہ بناسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عام آبدوزوں کے برعکس یہ خاصی لمبوتری ہیں اور ان کے اوپر روایتی ٹاور کے ساتھ ایک اضافی اسٹرکچر بھی بنایا گیا ہے جو ان کی شکل کو عام آبدوزوں سے بالکل مختلف بناتا ہے۔ امریکی دفاعی ماہرین نے اپنی حکومت کو خبردار کر دیا ہے کہ ان آبدوزوں پر نصب کئے گئے میزائلوں کی رینج اتنی زیادہ ہے کہ یہ چین کے حینان جزیرے کے بحری اڈے سے نکلے بغیر ہی امریکہ کے ہر کونے کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کسی بھی صورت چین کے حملے کی صلاحیت کو سلب نہیں کرسکتا کیونکہ چینیآبدوزیں اپنے محفوظ پانیوں کے اندر رہتے ہوئے امریکہ میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس ہتھیار کے سامنے آنے کے بعد دنیا میں طاقت کا منظر نامہ بالکل بدل گیا ہے۔ اب امریکہ کیلئے ممکن نہیں رہا کہ یہ چین پر کوئی بڑا حملہ کرے اور اسے خوفناک نتائج نہ دیکھنا پڑیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کسی بھی صورت چین کے حملے کی صلاحیت کو سلب نہیں کرسکتا کیونکہ چینی آبدوزیں اپنےمحفوظ پانیوں کے اندر رہتے ہوئے امریکہ میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…