کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدرآصف علی زرداری نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پرپارٹی رہنمائوں کواس معاملے میں مخالفت کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق سابق آصف زرداری کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ پارٹی فوجی عدالتوں سے متعلق 17 جنوری کے اجلاس میں ٹھوس مؤقف اپنائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری نے ہدایت کی کہ نیب قوانین میں ترمیم عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر کی جائے، انتخابی اصلاحات پر دیگر اپوزیشن جماعتوں کو اپنے ساتھ ملائیں۔اس سلسلے میں آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے طویل مشاورت کی ہے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی۔آصف زرداری نے اس موقع پر احکامات جاری کئے کہ ڈاکٹرعذرا فضل اورایازسومرو استعفے ایازصادق کی وطن واپسی پرجمع کرائیں۔