نارووال (آئی این پی )وزیر اعظم نواز شریف جب خطاب کرنے آئے تو انہوں نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کا خصوصی تذکرہ کیا اور کہا کہ ہیلتھ کارڈ منصوبے کی کامیابی میں مریم نواز اور سائرہ افضل تارڑ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
و زیر اعظم نے کہاکہ جب وہ اس تقریب میں شرکت کیلئے آرہے تھے تو مریم نواز نے ان سے کہا تھا کہ جن دو لوگوں کا اس پروگرام کے تحت علاج ہوا ہے ان کا ذکر ضرور کریں۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ عابد نامی 52 سالہ ایک شخص جو ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا اور اس کے 7 بچے ہیں جب اس کو عارضہ قلب کی تکلیف ہوئی اور اس کارڈ کی وجہ سے اس کا مفت علاج ہوا آج وہ صحت یاب ہو کر اپنی زندگی گزار رہا ہے جبکہ دوسرا شخص شریف خان ہے جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہے اور ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے اسلام آباد کے ایک پرائیویٹ شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہے اور حکومت اس کا علاج کا تمام خرچہ برداشت کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی لکھی ہوئی تقریر سے جب ہٹ کر خطاب کیا تو انہوں نے سائرہ افضل تارڑ کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ بعض سیاستدان جھوٹ بولتے ہیں تو ان کی اس بات کا میں اس طرح جواب دوں گا کہ کچھ سیاستدان واقعی جھوٹ بولتے ہیں اور وہ بلا ناغہ جھوٹ بولتے ہیں