اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال کے بعد نئے گورنر کی تعیناتی کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے قریبی رفقا سے غیر رسمی مشاورت شروع کر دی ہے کہ کس کو نیا گورنر سندھ بنایا جائے۔ وزیر اعظم نواز شریف آئندہ دو سے تین روز میں نئے گورنرسندھ کے نام کو حتمی شکل دیدیں گے۔
ذرائع کے مطانق نئے گورنرسندھ کے لیے سینیٹر مشاہد اللہ مضبوط امیدوار ہیں۔جبکہ نہال ہاشمی،خواجہ قطب الدین،مفتاح اسماعیل،زبیر عمر اورسابق ایم ڈی کےای ایس سی شاہد حامد مرحوم کی اہلیہ بھی گورنرشپ کی دوڑ میں شامل ہیں۔