اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کی تعیناتی کی تمام خبریں جھوٹ نکلیں، مشیر خارجہ سرتاج عزیز حقیقت منظر عام پر لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے واضح کیا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کو اسلامی اتحادی فوج
کے سربراہ کی کسی قسم کی پیشکش نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کا کوئی امکان نظر آتا۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ اگر ایسی کوئی صورتحال ہوئی تو اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ سرتاج عزیز نے سینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو کوئی ایسی پیشکش نہیں کی گئی۔