راول پنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرکانفرنس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیاگیا۔کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب کے نتائج اورداخلی سیکیورٹی پرغورکیاگیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں کےخلاف آپریشن تیزکیے جائیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے مزید کہاکہ دہشت گردوں کے قبضے سےکلیئرکرائےگئےعلاقوں کومستحکم کیا جائے۔آرمی چیف کاکہناتھاکہ پاک فوج ہرخطرےکابھرپورجواب دینے کیلئےتیار ہے۔ انھوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کےنتیجےمیں کامیابیاں قابل اطمینان ہیں۔جنرل قمرجاویدباجوہ نے ٹی ڈی پیزکی واپسی کاعمل تیزکرنےکاحکم بھی دیا۔