اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ق کے رہنماء سینیٹر مشاہد حسین سید کو وفاقی وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سینٹ کی اہم دفاعی کمیٹی کے چیئرمین اور امور خارجہ کا وسیع تجربہ اور مہارت رکھنے والے مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنماء و سینیٹر مشاہد حسین سید نے اس ضمن میں وزیر اعظم نواز شریف سے دو اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں خارجہ امور پر تبالہ خیال کیا گیا اور مشاہد حسین سید کو وزیر خارجہ بنائے جانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ مشاہد حسین سید نے حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑا ہے لیکن وہ بدستور اس وقت بھی مسلم لیگ (ق) کا ہی حصہ ہے۔