تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سابق صدرعلی اکبرہاشمی رفسنجانی تہران میں انتقال کرگئے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق علی اکبرہاشمی رفسنجانی کاانتقال دل کادورہ پڑے سے ہواہے ۔علی اکبرہاشمی رفسنجانی کی انتقال کے وقت عمر82برس تھی وہ ایران میں ایک اعتدال پسند رہنماشمارکئے جاتے تھے ۔علی اکبرہاشمی رفسنجانی ایک تہران کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے کہ ان کاانتقال ہوگیا۔