کراچی(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے عہدیداروں کے انتخابات میں بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین،نیئربخاری سیکرٹری جنرل اور حیدر زمان قریشی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے،آصف زرداری پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے صدر،فرحت اللہ بابر سیکرٹری جنرل اور سلیم مانڈوی والا فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
اتوار کو بلاول ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے عہدیداروں کے انتخابات ہوئے،انتخابات میں بلاول بھٹو پی پی پی کے چیئرمین،نیئربخاری سیکرٹری جنرل اور حیدر زمان قریشی فنانس سیکرٹری اور چوہدری منظور احمد سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے انتخابات میں آصف زرداری صدر،فرحت اللہ بابر سیکرٹری جنرل اور سلیم مانڈوی والا فنانس سیکرٹری اور مولابخش چانڈیو سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے،تمام عہدیداروں کو چار سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے