اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو نقصان پہنچانا بھارت کا دیرینہ ناپاک خواب تو تھا ہی لیکن پاک چین اقتصادی راہداری کا تاریخی منصوبہ شروع ہونے کے بعد تو گویا اس پر ایک جنون طاری ہے۔ اگرچہ بھارت تقریباً باؤلا ہو رہا ہے لیکن دوسری جانب پاکستانی نے اس قیمتی منصوبے کے تحفظ کے لئے کچھ ایسے اقدامات کر لئے ہیں کہ بیچارے بھارت کے لئے اسے دور سے پھلتا پھولتا دیکھنے کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں رہا۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں ڈیفنس نیوز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ کے تحفظ کے لئے پاکستان کے پہلے میزائل وار شپ کی تیاری بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ اس میزائل وارشپ کا ڈیزائن پاکستانی ادارے میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس نے تیار کیا ہے اور یہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوگا۔ اس میں بحری جہازوں کو تباہ کرنے والے میزائل اور اریجنل کمبیٹ سسٹم بھی نصب ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق اندازہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس پر نصب کئے جانے والے ہتھیار C۔602 ہوں گے، جو کہ چین کے YJ۔62 ہتھیاروں سے ملتے جلتے ہیں۔واضح رہے کہ چین کے علاقے کاشغر کو گوادر پورٹ سے ملانے والی پاک چین اقتصادی راہداری کو صرف پاکستان کے لئے ہی نہیں بلکہ خطے کے لئے گیم چینجر کہا جارہا ہے۔
اس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد چین کے لئے ممکن ہوجائے گا کہ مشرق وسطیٰ سے خریدا ہوا خام تیل گوادر کی بندرگاہ سے سیدھا کاشغر لے جائے، یعنی بحر ہند میں داخل ہونے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے گی۔ یہ ناصرف ایک محفوظ تجارتی راستہ ہوگا بلکہ بین الاقوامی تجارتی نقل و حمل میں ایک بڑے انقلاب سے کم نہ ہوگا۔
پاک ، چین دوستی کا ایک اور شاہکار منصوبہ مکمل بھارت کی نیندیں حرام ہو گئیں
8
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں