ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چوہدری نثار کا آصف زرداری کے قریبی دوست کو سرپرائز،قیمتی چیزتحویل میں لے لی

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے نوٹس پر2008 سے ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کے قریبی دوست کے زیر استعمال سرکاری گاڑی بازیاب کرا لی گئی۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ کے عوامی وسائل کے غیرقانون استعمال پر لیے گئے نوٹس پر 2008 سے زیر استعمال سرکاری گاڑی بازیاب کرائی گئی۔ مذکورہ ٹویوٹا ڈبل کیبن گاڑی ایف سی کی ملکیت تھی جو 2008 سے پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور آصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کے زیراستعمال تھی۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ گاڑیاں انٹیلی جنس فنڈز سے خریدی گئی تھیں لیکن وزارت کے پاس اس کا ریکارڈ موجود نہیں اور اب وزارت داخلہ نے گاڑی کی مرمت کیلئے ڈاکٹرسومروکو بل بھیجنے کافیصلہ کرلیاہے ۔ اس سے قبل بھی وزیر داخلہ کے نوٹس لینے پر وزارت داخلہ کی تین گاڑیاں جن میں دو لینڈ کروزر اورایک ڈبل کیبن گاڑیاں شامل ہیں تین سابق وفاقی وزراءسے بازیاب کرائی جا چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…