اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ میری حکومت ختم کرنے کی دو بڑی وجوہات تھیں۔ ایک ڈاکٹر عبد القدیر خان کو حوالے نہ کرنا اور دوسرا نواب اکبر بگٹی کیخلاف آپریشن کی اجازت نہ دینا۔ بے نظیر بھٹو کے دور میں رمزی مارا گیا اور نواز شریف کے دور میں ایمل کاسیمارا گیا۔اگر میں ڈاکتر عبد القدیر خان کو حوالے کر دیتا تو میرا سر شرم سے جھک جانا تھا اور میں نے شرم سے ہی مر جانا تھا۔ میر ظفراللہ خان جمالی نے کہا کہ جب اکبر بگٹی کا مسئلہ آیا تو میں نے صدر کو کہا کہ میں اس پر دستخط نہیں کروں گا ، آپ نیا وزیر اعظم ڈھونڈ لیں میں گھر جا رہا ہوں۔