خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاہے کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خضدار سمیت بلوچستان میں ہر صورت امن قائم کریں گے ۔ بلوچستان میں30 ہزارفوجی جوان سکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بھی انجینئیرنگ یونیورسٹی کا کیمپس بنایاجارہاہے۔بلوچستان میں25ہزاربچے ایف سی اورآرمی پبلک کے زیر انتظام تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔