پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حق اور سچ کی آواز گولیوں سے نہیں دبائی جا سکتی، وزیراعظم نواز شریف

datetime 5  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ اور شناخت ہے، جنت نظری وادی کو اس طرح جلتا نہیں دیکھ سکتے،م کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،بین الاقوامی اداروں کی توجہ اس جانب مبذول کراتے رہیں گے، کشمیری جس بہادری اور عزم کے ساتھ قابض افواج کا جواں مردی سے مقابلہ کر رہے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کشمیری نوجوان کشمیر کی تاریخ میں نیا باب رقم کر رہے ہیں ، اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر خوشی اور غم میں ان کے ساتھ شریک ہیں، ہم نے کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لے مختلف ممالک میں وفود بھیجے،
کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھایا، کشمیر کو اس طرح جلتا نہیں دیکھ سکتے اور حق اور سچ کی آواز گولیوں سے نہیں دبائی جا سکتی، دنیا جاتی ہے کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے اور کون نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرنا ہوگا ۔ وہ جمعرات کو کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی پارلیمانی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سیمینار کا بروقت انعقاد کیا گیا‘ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ اور شناخت ہے‘ کشمیر کے نوجوان آزادی کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔ سیمینار سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے راہیں تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد نوجوانوں میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی‘ سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف ملکوں میں نمائندہ بھیجے ۔پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جنرل اسمبلی میں میں نے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا۔ کشمیر کو جلتا ہوا نہیں چھوڑا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ استصواب رائے سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حقوق دیئے جاسکتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ کشمیر کا ہے۔ ستر سال سے جاری کشمیریوں کی جدوجہد کو طاقت سے نہیں دبایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کشمیریوں میں انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔ سیمینار مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا حل گزشتہ سات دہائیوں سے زیر التواء ہے ۔بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ گزشتہ تین سال میں مسئلہ کشمیر پر درجنوں قراردادیں پیش کی گئیں ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی قوانین کو کالا قانون قرار دیا ہے۔
بھارت کشمیریوں کا قتل عام فوری بند کرے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ینگ پارلینمٹرین کی جانب سے فورم کے انعقاد کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ کشمیری حق خود ارادیت کے لئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔ بھارتی فوج کشمیریوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کررہی ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔ سیمینار میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز‘ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق‘ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب‘ آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…