جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کے خلاف ایک بھی ثبوت نہیں،یوٹرن ماسٹر کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، ن لیگ

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کے رہنما ؤں محمد زبیر، دانیال عزیز اور محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف ایک بھی ثبوت نہیں،یوٹرن ماسٹر کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، سماعت سے ایک دن پہلے عمران خان کی پریس کانفرنس عدالت پر دبا ؤ کے مترادف ہے،عمران خان تمام ضمنی الیکشن، بلدیاتی الیکشن کے نتائج دیکھ لیں۔ کپتان کی حمایت کم ہوتی جا رہی ہے،نواز شریف کا منی لانڈرنگ اور فلیٹ سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان صاحب کچھ تو لحاظ کریں تمام ادارے تو پاکستان کے ہیں،پی ٹی آئی نے نیا طرز سیاست شروع کر دیا ہے اور کپتان ہر روز نیا الزام لگاتے ہیں، عمران نے دھرنے کے دنوں میں ہر ادارے کے خلاف گندی زبان استعمال کی،،وزیراعظم کا پانامہ لیکس میں نام نہیں لیکن کیسوں میں الجھاکر ملکی معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جار ہی ہے ، عدالت پہلے ہی کہہ چکی ہے عدالت سے باہر بیٹھ کر عدالتیں نہ لگائیں، تحریک انصاف کی جانب سے آج دکھائے جانے والے دستاویزات پانامہ لیکس میں شامل نہیں یہ جھوٹ کا پلندہ ہے اور ایک اور افضل خان کا بیان اور 35 پنکچر کی طرح کا بیان ہے۔

وہ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔محمد زبیر عمر نے کہاکہ پانامہ دستاویزات کی سماعت کے موقع پر عمران خان کی نیوز کانفرنس کا مقصد اداروں پر ڈلنا ہے،ملک میں سب سے زیادہ وزیراعظم نوازشریف کے چاہنے والے ہیں ہر پاکستانی کا فرض بنتا ہے ا ن کی عزت کا دفاع کرے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد بھی عمران خان بار بار دھاندلی کی بات کرتے ہیں،پانامہ کے خلاف کوئی الزامات نہیں ہیں،عمران کو چاہتے کہ عدالت کے باہر کی جانے والی باتیں عدالت کے اندر بھی کریں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں سپریم کورٹ کے نئے بینچ پر مکمل اعتماد ہے،پی ٹی آئی کی عدالت میں دائر کردہ پٹیشن میں وزیراعظم کا نام کہیں نہیں ہے۔ وزیر اعظم کے خاندان پر لگنے والے ہر الزامات کا دفاع کریں گے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنمادانیال عزیز نے کہاکہ دھرنے کے دوران پی ٹی آئی نے افضل خان سے جھوٹا بیان دلوایا،افضل خان نے جو الزامات لگائے ان پر بعد میں عدالت میں معافی مانگ لی،عمران خان نے 35پنکچرز کا الزام بھی جھوٹ ثابت ہوا اور ان کی آج کی کانفرنس بھی جھوٹ کا پلندہ تھی ۔

دانیال عزیز نے کہاکہ عمران نے کہاکہ 35پنکچرز کی آڈیوریکارڈ نگ موجود ہے مگر بعد میں کہاکہ سیاسی بیان تھا،عمران خان اور ان کے ساتھی اداروں پر اپنا دھونس جمانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وکلاء نے منی لانڈرنگ،ٹیکس چوری اور کرپشن اور پانامہ پر عدالت میں کوئی جرح نہیں کی بلکہ یہ کہاگیا کہ غلط بیانی سے کام لیا گیا ہے،عمران خان نے آج جو دستاویزات پیش کیے وہ نئے 35 پنکچرز میں یہ کاغذات بھی پکوڑے بیچنے میں کام آئیں گے۔دانیال عزیز نے کہاکہ تحریک انصاف کو کوئی بھی سنجیدہ جماعت کے طور پر نہیں لینا

۔بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہاکہ عمران خان ہر پریس کانفرنس میں پرانی بات کرتے ہیں،وہ جھوٹی کہانی کی بنیاد پر دباؤڈالنا چاہتے ہیں،عمران آج تک عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔انہوں نے کہاکہ ہر معاملے میں ثبوت پیش کرنے میں ناکامی پر عمران خان نئی بات کرتے ہیں،پہلے کمیشن کا مطالبہ کیا پھر جب عدالت راضی ہوئی تو ان کے وکیل نے کہاکہ بائیکاٹ کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں دانیال عزیز نے کہاکہ سیاسی بیان جھوٹ نہیں ہوتا ،گارڈین کی جانب سے غلط دستاویزات شائع کرنے کے حوالے سے کارروائی کا بتانا قبل از وقت ہے،بعض میڈیا چینل حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کر رہے ہیں،محمد زبیرنے کہاکہ تحریک انصاف کی جانب سے ای میل کا حوالہ دینے کی تردید کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…