منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

مریم نوازکیلئے بڑا سرپرائز،عمران خان ثبوت سامنے لے آئے،جاویدہاشمی کوحیرت انگیزجواب

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مریم نوازکیلئے بڑا سرپرائز،عمران خان ثبوت سامنے لے آئے جبکہ عمران خان کا جاوید ہاشمی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلی بار جوڈیشل مارشل لائکا لفظ سنا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں پناما سے متعلق نئے دستاویزی ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا پیسہ لوٹا جائے تو سیاسی جماعت حکومت سے جواب طلب کرتی ہے۔ ثبوت فراہم کرنا سیاسی جماعت کا نہیں، قومی اداروں کا کام ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مریم نواز شریف نیلسن اور نیسکول کی اصلی مالک تھیں۔ وزیراعظم نے پہلے پارلیمنٹ اور پھر عدالت میں غلط بیانی کی۔ نواز شریف کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر گیا جس کی ٹریل نہیں ہے۔ جو چیزیں ملی ہیں سارے کاغذات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قطری شہزادے کا خط بہت بڑا فراڈ تھا۔ قطری شہزادے اور خط لکھوانے والے کو جیل ڈالنا چاہیے۔ جو ثبوت دیے اس کے بعد قطری شہزادہ عدالت نہیں آئے گا۔ اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جانا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا بنچ بہت مضبوط ہے۔ ہم نے اپنا کام کر دیا ہے، اب عدالت جانے اور نواز شریف، آئی سی آئی جے کا ڈیٹا غلط ہے تو وزیر اعظم انہیں عدالت لے جائیں۔ عمران خان کا جاوید ہاشمی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلی بار جوڈیشل مارشل لائکا لفظ سنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…