بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جاوید ہاشمی کے خلاف ایسی کونسی انکوائری چل رہی تھی جس پر وہ عمران خان سے ناراض تھے اور موقع پاکر پارٹی چھوڑگئے؟

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کو اللہ تعالیٰ نے بہت عزت دی تھی۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں انسان کو عزت دیتا ہوں تو بعد میں وہ اپنے لئے ذلت خود پسند کر لیتا ہے۔
اسی طرح جاوید ہاشمی نے بھی کیا ہے۔ جب جاوید ہاشمی نے نواز شریف کو چھوڑا تھا تو انہوں نے نواز شریف پر عمران خان سے بھی زیادہ سنگین الزامات لگائے تھے اور بے ہودہ زبان استعمال کی تھی۔ اسی طرح جب جاوید ہاشمی عمران خان کو چھوڑ کر گئے تو ان کیخلاف بولنے لگے اور بے تکا بولنے لگے۔
یہ سب وڈیو کی صورت میں ریکارڈ پر موجود ہے۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے پاکستان میں ایک ہی سیاستدان نیک پارسا ہے اور وہ جاوید ہاشمی ہیں۔ جاوید ہاشمی کو جو اصل غصہ ہے وہ یہ ہے کہ تحریک انصاف میں ان کیخلاف کئی انکوائریاں چل رہی تھیں۔
ان پر پیسے لینے کے بڑے الزامات لگے تھے اور ان کیخلاف کافی ثبوت بھی آ گئے تھے۔ جاوید ہاشمی یہ سمجھتے تھے کہ وہ پی ٹی آئی میں آئے ہیں اور جو چاہیں گے وہ ہو جائے گا۔ لیکن تحریک انصاف میں جو چاہوں گا والا ھساب نہیں چل سکا۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں نے عمران خان کو ثبوت پیش کئے تھے کہ باغی صاحب نے ہم سے کتنے کتنے پیسے لئے ہیں ٹکٹ کے نام پر۔
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ یہ تو عمران خان کا ظرف ہے کہ وہ آج تک جاوید ہاشمی کی اصلیت سامنے نہیں لائے

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…