لاہور( نیوزڈیسک) جاوید ہاشمی کی ہارٹ اٹیک کے بعد دماغی صحت اس قابل نہیں کہ وہ سمجھ سکیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل(ر) طارق خان نے جاوید ہاشمی کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ میرے خلاف الزامات لگاتے رہے کہ میں نے فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کی لیکن میں نظر اندازکرتارہا مگر اب یہ معاملہ صرف میری ذات کا نہیں اس کا تعلق
پورے ادارے سے ہے اور ان بیانات کا مقصد بلاوجہ بدنام کرنا ہے اس لئے مجبور ہوکر جواب دے رہاہوں ۔لیفٹیننٹ جنرل(ر) طارق خان نے کہا کہ میں نے متعلقہ حکام سے کہاہے کہ وہ باقاعدہ طریقے سے سرکاری طورپر اس معاملے سے نمٹیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جاوید ہاشمی کو جانتاتک نہیں اور نہ ہی کبھی اس کے ساتھ کسی بھی معاملے پر کوئی بات کی ہے۔وہ جو کہانیاں سنارہے ہیں وہ ان کے دماغ کی اختراع ہیں۔