پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا افتتاح کرنے والے 7 سالہ فاخر آفریدی نے خون کے سرطان یعنی بلڈ کینسر کو مکمل طور پر شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نجی اخبار ’مشرق‘ کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ڈویژن کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے فاخر آفریدی نے بلڈ کینسر کو شکست دیتے ہوئے مکمل طور پر صحتیابی حاصل کر لی۔
فاخر کے والد قاسم آفریدی ایک فارما سیوٹیکل کمپنی میں ملازم ہیں اور فاخر کا شوکت خانم ہسپتال میں کینسر کا مفت علاج ہوا ہے۔ فاخر کے والدین بچے کی مکمل صحتیابی پر خوشی سے نہال ہیں۔
فاخر کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچے کو ایک نئی زندگی ملی ہے جس پر وہ اللہ تعالیٰ کے بعد عمران خان کے شکر گزار ہیں اور ہم نے فاخر کی مکمل صحتیابی کے بعد اسے سکول میں بھی داخل کروا دیا ہے۔
شوکت خانم ہسپتال پشاور کا افتتاح کرنے والے بچے نے کینسر کو شکست دیدی!!!
2
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں