اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان یوریشیا کا لاجسٹکس مرکز اور۔۔۔! بھارتی اخبارہندوستان ٹائمز کی رپورٹ نے بھارتیوں کے دِل جلا ڈالے

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی میڈیا نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو موجودہ صدی کا زبردست گیم چینجر منصوبہ قراردے دیا ،اگر رابطہ سازی،نئی جیو پولیٹکس کی بنیاد ہے تو سی پیک کو موجودہ صدی کا سب سے زبردست منصوبہ قراردیا جا سکتا ہے ۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے ہفتہ کو اپنے ایک اداریہ میں بالآخر سی پیک کی اہمیت کو تسلیم کر لیا ، منصوبہ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کے خدوخال سے واضح ہے کہ یہ کثیر الجہتی شاہراہوں ، پائپ لائنز اور تجارتی قافلوں سے حوالے سے ہے ،چینی صدر شی چن پھنگ کی جانب سے متعارف کرائے جائے جانے والے ون بیلٹ ون روڈ کے تحت سی پیکانفرانسٹرکچر کا ایک ایسا بین البراعظمی منصوبہ ہے جو کہ موثر طریقے سے پاکستان کو یوریشیا کا لاجسٹکس مرکز بنائے گا جس سے یہ عالمی معیشت کا محور ثابت ہوگا ۔ سی پیک متعدد سطح پر کام کر رہا ہے ،علامتی طور پر یہ ایک ایسی زبردست گواہی ہے جو ثابت کرے گا کہ چین کے ساتھ اتحاد کے معاشی فوائد کیا ہوسکتے ہیں ،عمومی طور پر اس کا موازنہ مارشل فنڈ کے ساتھ کیا جا سکتا ہے جو کہ امریکہ کی جانب سے دوسری جنگ عظیم کے بعد جنگ کی تباہ کاریوں سے متاثرہ یورپ کی بحالی کے لئے مختص کیا گیا تھا ۔ مارشل فنڈ کے ذریعے یورپ کے معاشی ڈھانچے کو بحال کرتے ہوئے اسے سپر پاور بنا دیا گیا ۔ چینی عہدیدار بذات خود یہ کہتے ہیں کہ سی پیک صرف تجارت اور راہداری سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کو مستحکم کرنے کے لئے ہے اور اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو گیا تو چین پوری دنیا کے سامنے یہ موقف پیش کرے گا کہ اس نے وہ کردکھایا جو امریکہ نہیں کر سکا ۔ دوسری جانب سی پیک چین کی وہ اہلیت ثابت کرے گا کہ ایک بڑے پیمانے پر بیجنگ حکمت عملی کیساتھ کیسے کام کرتا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی اخبار دی ہندو نے بھی سی پیک کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے مودی سرکار کو مشورہ دیا تھا کہ 64ممالک میں رابطہ سازی قائم کرنے والے اس عظیم منصوبے کی مخالفت ختم کی جائے اور فوری طور پر سی پیک کا حصہ بنیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…