جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نو منتخب چیف جسٹس آف پاکستان پانامہ لیکس کا حصہ ہونگے یا نہیں ؟ فیصلہ ہو گیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپریم کورٹ کے نو منتخب چیف جسٹس ثاقب نثار نے تمام درخواستوں کی سماعت کیلئے بیچ تشکیل دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ آف پاکستان کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھانے والے چیف جسٹس ثاقب نثار نے پانامہ کیس کی تمام درخواستوں کی سماعت کی شنوائی کیلئے5رکنی لاجر بیچ تشکیل دیدیا ہے ،چیف جسٹس اس بنچ کا حصہ نہیں ہو نگے۔
اس بنچ میں جسٹس اعجاز افضل خان ، جسٹس اعجا ز الاحسن ، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعیدشامل ہیں۔ پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی پہلی سماعت چار جنوری کو ہو گی جس کے بعد پانچ اور چھ جنوری کو بھی سماعت کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔صدر ممنون حسین نے جسٹس میاں ثاقب نثار سے حلف لیا۔
تقریب کا آغاز ڈاکٹر اکرام الحق نے تلاوت سے کیا،جس کے بعد میاں ثاقب نثار نے عہدے سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف، چیرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء و اراکین پارلیمنٹ سمیت مسلح افواج کے سربراہان اور سپریم کورٹ کے ججز نے شرکت کی۔واضح رہے کہ جسٹس انور ظہیر جمالی گزشتہ روز مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے ہیں جس کے بعد جسٹس میاں ثاقب نثار 17 جنوری 2019 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…