نئے چیف جسٹس نے آتے ہی پانامہ کیس سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا

31  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپریم کورٹ کے نو منتخب چیف جسٹس ثاقب نثار نے تمام درخواستوں کی سماعت کیلئے بیچ تشکیل دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ آف پاکستان کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھانے والے چیف جسٹس ثاقب نثار نے پانامہ کیس کی تمام درخواستوں کی سماعت کی شنوائی کیلئے

5رکنی لاجر بیچ تشکیل دیدیا ہے ،چیف جسٹس اس بنچ کا حصہ نہیں ہو گے ۔ اس بنچ میں جسٹس اعجاز افضل خان ، جسٹس اعجا ز الاحسن ، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعیدشامل ہیں۔ پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی پہلی سماعت چار جنوری کو ہو گی جس کے بعد پانچ اور چھ جنوری کو بھی سماعت کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔صدر ممنون حسین نے جسٹس میاں ثاقب نثار سے حلف لیا۔ تقریب کا آغاز ڈاکٹر اکرام الحق نے تلاوت سے کیا،جس کے بعد میاں ثاقب نثار نے عہدے سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف، چیرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء و اراکین پارلیمنٹ سمیت مسلح افواج کے سربراہان اور سپریم کورٹ کے ججز نے شرکت کی۔واضح رہے کہ جسٹس انور ظہیر جمالی گزشتہ روز مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے جبکہ جسٹس ثاقب نثار جسٹس میاں ثاقب نثار 17 جنوری 2019 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…