اسلام آباد( این این آئی)وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندے مسائل کے حل کیلئے اپنے حلقوں میں عوام سے رابطے رکھیں ،حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہے ،بجلی کے بڑے منصوبوں کے ساتھ اندرونی اور علاقائی روابط کے منصوبوں پربھی کام جاری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے رکن قومی اسمبلی چوہدری طفیل سے گفتگو کے دوران کیا۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ہرشہری کو مساوی مواقع حاصل ہوں، ہم پاکستان کو ترقی یافتہ اورخوشحال ملک بنانا چاہتے ہیں جس کے لئے دن رات کاوشیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بڑے منصوبوں کے ساتھ اندرونی اور علاقائی روابط کے منصوبوں پربھی کام جاری ہے۔انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے لوڈ شیدنگ کے اندھیرے ہمیشہ کے لئے دور ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے مسائل کے حل کے لئے اپنے حلقوں میں عوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بجلی کے حصول کیلئے ایک بڑی ٹرانسمیشن لائن بھی بچھائی گئی ہے ۔
بجلی بحران ہم ختم کرنے کیلئے ہم کیا کرنے والے ہیں؟ وزیراعظم نواز شریف نے قوم کو بڑی خوشخبری سناد ی
30
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں