گڑھی خدابخش(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدآصف زرداری نے الیکشن لڑکرپارلیمنٹ میں جانے کااعلان کردیا۔
گڑھی خدابخش میں شہیدمحترمہ بے نظیربھٹو کی برسی کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری پارلیمنٹ میں جانے کااعلان کیا۔آصف زرداری نے اپنے خطاب میں کہاکہ وہ قومی اسمبلی سے اپنی بہن عذراپیچیوکی نشت این اے 213سے قومی اسمبلی کاالیکشن لڑیں گے جبک بلاول بھٹوایازسومروکی لاڑکانہ کی نشت این اے 203سے قومی اسمبلی کاانتخاب لڑیں گے ۔واضح رہے کہ لاڑکانہ کی نشت این اے 203پرمحترمہ بے نظیربھٹوالیکشن میں حصہ لیتی تھیں ۔