جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بے نظیر بھٹو کے قتل میں پی پی کے کون سے مرکزی رہنما شامل ہیں ؟ بی بی کے پروٹوکول آفیسر 9سال بعد تہلہ خیز انکشاف کردیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے پروٹوکول آفیسر چوہدری محمد اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ رحمان ملک اور بابر اعوان بے نظیر بھٹو کی قتل کی سازش میں شامل ہیں اور انہیں ابھی تک کیوں شامل تفتیش نہیں کیا گیا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔

سابق پروٹوکول آفیسر چوہدری اسلم نے کہا کہ بے نظیر نے خود کہا تھا کہ اگر میرا قتل ہوا تو اس کے ذمہ دار پرویز مشرف ، اعجاز شاہ اور پرویز الٰہی ہوں گے ، کراچی میں سانحہ 18اکتوبر بی بی کے قافلے حملے کے بعد بی بی نے خود تھانے جا کر وہاں انہی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی اس پر آج تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوا اور وہی سابق ڈی جی آئی بی اعجاز شاہ ننکانہ سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔ ذوالفقار علی بھٹو جب ہمارے علاقے آئے تو ہمیں بہت کچھ دے کر گئے آپ دو بار وزیراعظم رہیں تو آپ نے کام کئے، اب بھی آپ وزیراعظم بنی تو ہمیں فائدہ ہوگا اور خوشی بھی ہوگی۔ چوہدری اسلم نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو جب لیاقت باغ سے گاڑی میں روانہ ہوئیں تو ایک مرسڈیز بلٹ پروف گاڑی بھی ان کے لئے مختص تھی لیکن بابر اعوان اور رحمان ملک اس گاڑی میں بیٹھ کر محترمہ کی سیکیورٹی کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے اور ایک سازش کے تحت محترمہ کو اکیلا چھوڑا گیا اور ان کی سیکیورٹی بھی واپس لی گئی۔ اس سارے معاملے کی اب تک تحقیقات نہیں کرائی گئیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…