اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) روسی فوج کا طیارہ بحراسود کے قریب گر کر تباہ ہوگیا،طیاریمیں روس کا فوجی بینڈ الیگزینڈروف اور صحافیوں سمیت 91 افراد سوار تھے ، شام میں سال نو کی تقریبات کیلیے لتاکیہ میں روسی فوجی اڈے جارہے تھے۔روسی حکام کے مطابق سوچی سے اڑان کے 20منٹ بعد ریڈار سے غائب ہونے والیطیارے کا ملبہ سوچی کے ساحل سے ڈیڑھ کلو میٹر دور مل گیاہے۔روسی میڈیاکے مطابق طیاریمیں81 مسافر اورعملے کے10 ارکان سوار تھے، جن میں مشہور فوجی بینڈ الیگزینڈروف اور صحافی شامل تھے ،جو نئے سال کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔