اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک ہی اورنج لائن ٹرین منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے دو بار الگ الگ قرضہ لے لیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چین کے ایگزم بنک سے قرضہ ملنے میں تاخیر کی وجہ سے پنجاب حکومت نے پنجاب بنک سے قرضہ لے لیا اور پنجاب بنک کا قرضہ اتارنے کیلئے ایگزم بنک چائنہ سے جو قرض ملا وہ وہ پنجاب بنک کو دیدیا۔ پنجاب حکومت نے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے اپنی ضمانت پر بنک آف پنجاب سے اربوں روپے قرضہ لے کر دیا۔ اس قرضے پر بننے والا مارک اپ بھی بنک کو ادا نہیں کیا گیا ۔