منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 140واں یوم ولادت ۔۔۔ گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ۔۔ فضاء توپوں کی گھن گھرج سے گونج اٹھی

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت آج عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے، کراچی میں مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، پاکستان آرمی کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔قائداعظم محمد علی جناح کا 140واں یوم ولادت کے سلسلے میں آج سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام پر وقار تقریبات ،سیمینار،کانفرنسز،مذاکروں اور مباحثے منعقد کئے جارہے ہیں۔صبح سویرے وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا،نماز فجر کے بعد قوم کے درجات کی بلندی، ملک کی بقا و سلامتی اور امن و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
یوم قائد کی مناسبت سے سب سے اہم تقریب کراچی میں مزار قائد پر ہوئی، جہاں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول میجر جنرل عبداللہ ڈوگر تھے، تقریب میں گارڈز کے فرائض پی ایم اے کاکول کیکیڈٹس کو سونپ دیے گئے۔بابائے قوم کی خدمات اور ان کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرام نشر کئے جارہے ہیں جب کہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔متعدد مقامات پر بابائے قوم کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹے جائیں گے ،جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں بانی پاکستان کی انتہائی نادر، نایاب اور تاریخی تصاویر اور ان کے زیر استعمال اشیا کی نمائش بھی منعقد کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…